امریکا کی لاطینی امریکا میں مداخلت کی طویل تاریخ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی وینزویلا میں حالیہ فوجی کارروائی لاطینی امریکا میں اس کی طویل مداخلت کی تاریخ کا تازہ باب ہے۔
سرد جنگ کے بعد سے واشنگٹن نے کئی ممالک میں فوجی مداخلت اور آمروں کی حمایت کی، جیسے 1954 میں گواتیمالا، 1961 میں کیوبا، 1965 میں ڈومینیکن ریپبلک اور 1970 کی دہائی میں چلی اور ارجنٹائن میں، 1980 کی دہائی میں نکاراگوا، ایل سلواڈور، گریناڈا اور پاناما میں بھی امریکا نے فوجی کارروائیاں کیں،ان اقدامات میں لاکھوں افراد ہلاک یا لاپتا ہوئے۔