بحرین سمیت 5ممالک یو این سکیو رٹی کونسل کے غیر مستقل رکن بن گئے
اقوام متحدہ (اے پی پی)بحرین، کولمبیا، کانگو، لاتویا اور لائبیریا اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے غیر مستقل رکن بن گئے۔
ان ممالک کی دو سالہ مدت رسمی طور پر یکم جنوری سے شروع ہوئی تھی، تاہم جمعہ کو 15 رکنی کونسل کے لیے 2026 کا پہلا ورکنگ دن تھا، جو کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے بعد منعقد ہوا۔یہ پانچ نئے غیر مستقل اراکین پاکستان، ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کے ساتھ شامل ہوئے، جو 2026 کے آخر تک خدمات انجام دیں گے ۔ کونسل میں پانچ مستقل رکن ممالک چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں جنہیں ویٹو کا حق حاصل ہے ۔