ڈنمارک کی قومی ڈاک نے اپنا آخری خط پہنچا دیا، 400 سالہ روایت ختم

ڈنمارک کی قومی ڈاک نے اپنا آخری  خط پہنچا دیا، 400 سالہ روایت ختم

کوپن ہینگن(دنیا مانیٹرنگ)ڈنمارک کی قومی ڈاک سروس نے اپنا آخری خط 30 دسمبر کو منزل تک پہنچا دیا جس کے ساتھ ہی 400 سال سے زیادہ کی اس روایت کا خاتمہ ہوگیا۔

 2025 میں قومی سروس نے میل کی ترسیل روکنے کا فیصلہ کیا ، جس کے نتیجے میں 1500 ملازمتیں اور 1500 سرخ ڈاک خانے بند ہو گئے ۔ پوسٹ نورڈ نے کہا کہ یہ فیصلہ ڈنمارک میں بڑھتی ہوئی ڈیجیٹلائزیشن کی وجہ سے کیا گیا، حالیہ برسوں میں خط کی ترسیل بہت کم ہو گئی ۔ڈنمارک کی ڈاک سروس نے 1624 میں خطوط کی ترسیل شروع کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں