سپین کا ترکیہ سے ہرجیٹ تربیتی طیارے خریدنے کا معاہدہ

سپین کا ترکیہ سے ہرجیٹ تربیتی طیارے خریدنے کا معاہدہ

ترکیہ عالمی سطح پر دفاعی شعبے میں تسلیم شدہ طاقت بن چکا :ترک صدر

استنبول (اے ایف پی)سپین نے ترکیہ سے ہرجیٹ تربیتی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا ۔ترک صدر اردوان نے معاہدے کو دفاعی اور فضائی صنعت میں ترکیہ کے قائدانہ کردار کا ثبوت قرار دیا،ترکیہ کی دفاعی برآمدات 2025 میں9اعشاریہ8ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں ۔ استنبول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ترکیہ عالمی سطح پر دفاعی شعبے میں تسلیم شدہ طاقت بن چکا ہے ۔ ترک حکام کے مطابق معاہدے کے تحت سپین کی فضائیہ 30 ہرجیٹ طیارے خریدے گی جن کی مالیت تقریباً 2اعشاریہ 6 ارب یورو ہے ۔ ترک دفاعی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ صرف طیاروں کی فروخت نہیں بلکہ تربیت، سمیولیشن، دیکھ بھال اور تکنیکی تعاون پر مشتمل جامع پیکیج ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں