آسٹریلیا :جنگلات میں آتشزدگی 130 عمارتیں تباہ،3افراد لاپتا
سڈنی(اے ایف پی)آسٹریلیا کے جنوب مشرقی جنگلات میں شدید آگ پھیل گئی جس سے 130 عمارتیں تباہ ہو گئی جبکہ 3افراد لاپتا ہیں ،ہزاروں صارفین کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔
وکٹوریہ میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ گیا اور شدید گرم ہوائیں آگ کو بھڑکا رہی ہیں۔ لانگوڈ کے قریب تقریباً ڈیڑھ لاکھ ہیکٹر جنگلات جل گئے ،رفی قصبے میں کم از کم 20 مکانات تباہ ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ جیسنٹا ایلن نے ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو ہدایت دی کہ انخلا کا حکم ملا تو فوراً نکل جائیں۔