امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست
واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز دئیے ، بھارت نے اپنی سفارتی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آپریشن سندور میں بھارت نے لابنگ کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطے شروع کیے ۔ بھارت نے دو لابنگ فرمز کو بالترتیب 18لاکھ ڈالر اور 75 ہزار ڈالرز سہ ماہی پر ہائر کیا۔