منی لانڈرنگ :جارجیا کے سابق وزیر اعظم کو 5 سال قید
تفلیس(اے ایف پی)جارجیا کے سابق وزیر اعظم ایراکلی گیریباشویلی کو منی لانڈرنگ کے الزامات پر پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق ایراکلی نے 2019 سے 2024 کے عرصے کے دوران غیر قانونی آمدنی حاصل کی ۔۔۔
سابق وزیر اعظم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پلی ایگریمنٹ کے ذریعے اپنی سزا کم کرائی ۔ گیریباشویلی جارجیا کی حکمران پارٹی جارجین ڈریم کے سربراہ بیدزینا ایوانیشویلی کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے تھے ۔