برطانیہ کی گوانتانامو کے قیدی ابو زبیدہ کو بھاری معاوضے کی ادائیگی

برطانیہ کی گوانتانامو کے قیدی ابو زبیدہ  کو بھاری معاوضے کی ادائیگی

لندن(اے ایف پی)برطانیہ کی حکومت نے گوانتانامو میں دو دہائیوں سے قید اور سی آئی اے کے تشدد کا نشانہ بننے والے 54 سالہ فلسطینی قیدی ابو زبیدہ کو بھاری معاوضہ ادا کیا ہے۔۔۔

 سینیٹ کی رپورٹ کے مطابق ابوزبیدہ پر 83 بار واٹر بورڈنگ کی گئی، حالانکہ وہ القاعدہ کے رکن نہیں تھے ۔ برطانیہ کی سپریم کورٹ نے 2023 میں فیصلہ دیا تھا کہ وہ انگلش قانون کے تحت دعویٰ کر سکتے ہیں۔ ان کے وکیل کے مطابق مالی تصفیہ اہم مگر ناکافی ہے ، جبکہ برطانوی حکومت نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔ ابو زبیدہ 2002 میں پاکستان میں گرفتار ہوئے اور 2006 سے گوانتانامو میں بغیر مقدمے کے قید ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں