یمنی جنوبی فورسز کا سعودی اتحاد کے تحت یکجا ہونے سے انکار
عدن(اے ایف پی)یمن میں امارات کے حمایت یافتہ علیحدگی پسند اور دیگر جنوبی فورسز نے سعودی قیادت والے اتحاد کے تحت یکجا ہونے سے انکار کیا ہے ۔۔۔
صدارتی کونسل اور ایس ٹی سی کے رکن فرج البحسنی نے کہایہ مشکل ہوگا، جنوبی فورسز کسی بھی صورت اتحاد کے تحت نہیں آئیں گی۔ قبل ازیں صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ ا رشاد العلیمی نے اعلان کیا تھا کہ حالیہ زمین پر قبضے کے خاتمے کے بعد تمام فورسز ایک کمیٹی کے تحت کام کریں گی۔ یہ اختلافات سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کشیدگی کی عکاسی کرتے ہیں۔