صومالیہ نے امارات سے تمام معاہدے منسوخ کر دئیے

صومالیہ نے امارات سے تمام معاہدے منسوخ کر دئیے

یو اے ای صومالیہ کی وحدت و سالمیت کیخلاف سرگرمیوں میں ملوث :کابینہ امارات کی مداخلت ملکی خودمختاری کیلئے خطرہ،ٹھوس ثبوت موجود :صومالیہ

موغادیشو(دنیا مانیٹرنگ)صومالیہ کی کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کردئیے ۔عرب میڈیا کے مطابق صومالیہ کی کابینہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات صومالیہ کی وحدت، خودمختاری اور سالمیت کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔کابینہ کی جانبسے یہ بھی کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی مداخلت اور سرگرمیاں آزاد اور خودمختار ملک کے لیے خطرہ اور دیگر ممالک کی خودمختاری کے احترام کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے ، متحدہ عرب امارات کی مبینہ مداخلت اور سرگرمیوں کے حوالے سے صومالیہ کے پاس ٹھوس ثبوت ہے ۔صومالیہ کی کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سکیورٹی اور دفاعی تعاون کے تمام معاہدوں کو منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ صومالیہ کی تین بندرگاہوں کے معاہدے بھی منسوخ کردئیے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں