جاپان کی ’’ذہین‘‘چمپنزی اے آئی 49 سال کی عمر میں چل بسی

جاپان کی ’’ذہین‘‘چمپنزی اے آئی 49 سال کی عمر میں چل بسی

ٹوکیو(اے ایف پی)جاپان کی کیوٹو یونیورسٹی کے محققین نے بتایا ہے کہ جاپان کی "ذہین" چمپنزی اے آئی 49 سال کی عمر میں چل بسی ۔ اے آئی 100 سے زائد چینی حروف اور انگریزی الفابیٹ شناخت کر سکتی تھی۔ اے آئی نے پرائمٹس کی ذہانت، ادراک، سیکھنے اور یادداشت کے مطالعے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس نے عربی اعداد اور 11 رنگ بھی پہچانے۔۔

 ، کمپیوٹر سکرین پر مختلف شکلیں درست شناخت کر کے حیران کن صلاحیت دکھائی۔ اے آئی نے 1977 میں یونیورسٹی میں قدم رکھا ، 2000 میں بیٹے کو جنم دیا، چمپنزی کے سیکھنے کی قابلیت بھی تحقیق میں اہم رہی۔ محققین کا کہنا ہے کہ اے آئی نے چمپنزی ذہن کو سمجھنے کے لیے بنیاد فراہم کی اور انسانی ذہن کے ارتقا کے مطالعے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں