سپین :سمندری جہاز سے 10ٹن کوکین برآمد،13افراد گرفتار

سپین :سمندری جہاز سے 10ٹن  کوکین برآمد،13افراد گرفتار

میڈرڈ(اے ایف پی)سپین کی پولیس نے بحرِ اوقیانوس میں یورپ جانے والے ایک کنٹینر بردار سمندری جہاز سے 10 ٹن کوکین برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق کیمرون کے جھنڈے والا جہاز برازیل سے روانہ ہوا تھا۔۔

 ، نمک کی کھیپ میں چھپائی گئی 9 ہزار 994 کلو کوکین پکڑی گئی۔ کارروائی کے دوران عملے کے 13افراد کو گرفتار کر کے منشیات کی حفاظت کیلئے استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ آپریشن میں امریکا، برازیل، برطانیہ، فرانس اور پرتگال کی ایجنسیاں شامل تھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں