بھارتی وزیر اعظم مودی سے جرمن چانسلر کی ملاقات ،اقتصادی و دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
احمد آباد(اے ایف پی)بھارتی وزیر اعظم مودی اور جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے پیر کو گجرات میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے اقتصادی، دفاعی اور سکیورٹی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔۔
گاندھی نگر میں ہونے والے مذاکرات کےدوران دفاع، ہنرمندوں کی تربیت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔ دونوں ممالک چین پر انحصار کم کرنے اور باہمی تجارت بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ ملاقات کے بعد مودی نے بتایا کہ دونوں ممالک مشترکہ ترقی اور پیداوار کے نئے مواقع پیدا کریں گے ۔