مالی:کشتی الٹنے سے متعدد ہلاک
ٹمبکٹو (اے ایف پی)مالی کے تاریخی شہر ٹمبکٹو کے قریب دریائے نائجر میں ایک کشتی الٹنے سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے ۔۔۔
علاقائی گورنر کے مطابق حادثے کے وقت کشتی میں سامان سمیت تقریباً 50 افراد سوار تھے ۔ حادثہ نیوی گیشن قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آیا۔ حکام کے مطابق کئی افراد تاحال لاپتا ہیں جبکہ بھاری مالی نقصان بھی ہوا ہے ۔