شام :مسجد پر بم دھماکے میں ملوث داعش کے 2ارکان کو گرفتار

شام :مسجد پر بم دھماکے میں ملوث داعش کے 2ارکان کو گرفتار

دمشق(اے ایف پی)شامی حکام وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ حمص شہر کے علوی اکثریتی علاقے میں مسجد پر ہونے والے بم دھماکے میں ۔۔

ملوث داعش کے دو ارکان کو  گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتار ملزم احمد عطااللہ الدیاب اور انس الزراد کا تعلق داعش سے ہے ۔ دونوں ملزم دسمبر میں وادی الذہب کے علاقے میں واقع علی بن ابی طالب مسجد کو نشانہ بنانے والے حملے کے ذمہ دار ہیں۔ واقعے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں