روس کا یوکرینی ہوائی جہاز وں کی دیکھ بھال کے پلانٹ پر میزائل حملہ
ماسکو (اے ایف پی)روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے مغربی علاقے لفیو میں ہوائی جہازوں کی دیکھ بھال کے۔۔
پلانٹ کو اورشنک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، روس کا کہنا تھا یہ حملہ صدر پیوٹن پر ڈرون حملے کے ردعمل میں کیا گیا۔ یہ پلانٹ مگ29اور ایف 16 کی مرمت کیلئے استعمال ہوتا تھا۔ یوکرین نے تصدیق کی کہ میزائل لفیو میں گرا تاہم سول ہدف متاثر ہوا۔