عالمی عدالت :میانمار کیخلاف روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے الزامات کی سماعت

عالمی عدالت :میانمار کیخلاف  روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی  کے الزامات کی سماعت

دی ہیگ(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ)دی ہیگ میں پیر کو عالمی عدالت انصاف میں میانمار کے خلاف روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف نسل کشی کے الزامات کی سماعت شروع ہو گئی۔ گیمبیا نے 2019 میں یہ مقدمہ دائر کیا تھا،۔۔

 جس میں اب جرمنی، فرانس اور برطانیہ سمیت دس دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔ 2017 میں میانمار کی فوج کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں لاکھوں روہنگیا بنگلہ دیش فرار ہوئے تھے ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے قتل، اجتماعی زیادتی اور دیہات کی تباہی کی رپورٹس دی ہیں۔ عبوری فیصلے میں میانمار کو اقلیت کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا گیا تھا، تاہم حتمی فیصلہ ابھی نہیں سنایا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں