گرین لینڈ کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کیلئے بل پیش

گرین لینڈ کو امریکا کی 51ویں  ریاست بنانے کیلئے بل پیش

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن رکنِ کانگریس رینڈی فائن نے گرین لینڈ کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کے لیے بل پیش کر دیا ہے۔۔۔

 بل کے تحت صدر ٹرمپ کو گرین لینڈ کے الحاق یا حصول کے لیے تمام ضروری اقدامات کا اختیار دیا جائے گا۔ ٹرمپ ڈنمارک کے خودمختار علاقے گرین لینڈ کو خریدنے یا طاقت کے ذریعے لینے کے بیانات دے چکے ۔ ڈنمارک اور نیٹو کی جانب سے ان بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔ ناقدین کے مطابق یہ اقدام عالمی سلامتی اور نیٹو اتحاد کے لیے خطرہ بن سکتا ہے ۔یورپی کمشنر برائے دفاع اینڈریس کوبیلیس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ امریکی فوج نے گرین لینڈ پر قبضہ کیا تو وہ نیٹو کا آخری دن ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں