ہم جلد ہی ایران میں آزادی کا جشن منائیں گے :سابق ملکہ ایران فرح پہلوی
واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)ایران کی سابق ملکہ فرح پہلوی نے ایرانی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا میرے ہم وطنو اُمید کو قائم رکھیں، مضبوط رہیں اور یقین رکھیں کہ جلد ہی ہم سب ایران میں آزادی کا جشن منائیں گے۔۔۔
فرح پہلوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک آڈیو پیغام کے ساتھ تحریری بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے ایرانی عوام کی بہادری، وطن سے محبت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے لاکھوں افراد نے ان کی جدوجہد کی حمایت کی ہے ۔