ڈنمارک نے گرین لینڈ میں فوجیوں کی تعداد بڑھا دی
کوپن ہیگن(اے ایف پی)ڈنمارک کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ وہ گرین لینڈ میں ہوائی، بحری اور زمینی فوجی موجودگی بڑھا رہا ہے ، جس میں نیٹو اتحادی بھی شامل ہوں گے ، تاکہ امریکا کے ممکنہ قبضے کے خطرات کے پیش نظر حفاظت یقینی بنائی جا سکے ۔۔۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول قومی سلامتی اور مجوزہ گولڈن ڈوم فضائی و میزائل دفاعی نظام کیلئے ناگزیر ہے ۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ گرین لینڈ کی موجودگی سے نیٹو زیادہ مضبوط اور موثر ہوگا۔