تھائی لینڈ :مسافر ٹرین کو حادثہ،32ہلاک،64زخمی

تھائی لینڈ :مسافر ٹرین کو حادثہ،32ہلاک،64زخمی

بنکاک (اے ایف پی)تھائی لینڈ میں چین کے تعاون سے جاری ہائی سپیڈ ریل منصوبے کے دوران کرین گرنے سے مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی۔۔

 جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور64زخمی ہوگئے ،7کی حالت تشویشناک ہے ۔صوبہ ناکھون رتچاسیما کے ضلع سکھیو میں حادثہ پیش آیا جہاں ایک ہیوی کرین اچانک پاس سے گزرنے والی ٹرین پر گر گئی، حادثے کے بعد ٹرین کی کئی بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ تعمیراتی کمپنی نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں