ٹرمپ کی وینزویلین اپوزیشن لیڈر کورینا ماچادو سے ملاقات

ٹرمپ کی وینزویلین اپوزیشن  لیڈر کورینا ماچادو سے ملاقات

واشنگٹن(اے ایف پی)صدر ٹرمپ نے نوبل امن انعام یافتہ اور وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔۔۔

، جس میں خطے کی سیاسی مستقبل پر تبادلہ خیال ہوا۔ تاہم ٹرمپ نے اب تک انہیں مکمل طور پر اپنی حمایت نہیں دی،علاوہ ازیں ماچادو امریکا میں سینیٹرز سے بھی مل رہی ہیں۔دوسری جانب امریکی سینیٹ نے وینزویلا میں ٹرمپ کی جنگی قوت کو محدود کرنے والی قرارداد کو مسترد کر دیا ہے ، اس سے ٹرمپ کو خطے میں فوجی یا سیاسی اقدامات کے لیے مزید لچک مل گئی ہے ۔ ڈنمارک اور گرین لینڈ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ گرین لینڈ کے مستقبل پر بنیادی اختلاف ابھی تک حل نہیں ہوا۔ امریکی حکام نے حالیہ مذاکرات میں علاقائی سکیورٹی اور کنٹرول کے موضوعات پر بات کی، مگر اسکینڈینیوین ممالک اپنے خودمختار موقف پر قائم رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں