آن لائن جواری اپنے ملک میں دعویٰ کر سکیں گے :یورپی عدالت کا فیصلہ
ویانا(اے ایف پی)یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت نے قرار دیا ہے کہ آن لائن جوا کھیلنے والے صارفین اپنی رہائش کے ملک میں قانونی چارہ جوئی کر سکتے ہیں۔۔
، چاہے گیم فراہم کرنے والی کمپنی کسی دوسرے ملک میں قائم ہو۔ یہ مقدمہ آسٹریا کی اعلیٰ عدالت کی جانب سے یورپی عدالت انصاف میں بھیجا گیا تھا۔ فیصلے کے مطابق کھلاڑی کو ہونے والا نقصان اسی ملک میں تصور کیا جائے گا جہاں وہ رہتا ہے اور وہاں کا قانون لاگو ہوگا۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے آسٹریا سمیت یورپ بھر میں سینکڑوں دعووں کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔ آن لائن جوا یورپ میں اربوں یورو کی صنعت بن چکا ہے ۔