اے آئی کے بڑھتے استعمال سے نوکریوں کو خطرہ:میئر لندن
لندن(اے ایف پی) لندن کے میئر صادق خان نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے بڑھتے استعمال سے دارالحکومت میں نوکریوں کا بحران پیدا ہو سکتا ہے ۔۔۔
خان نے کہا کہ لندن مالیاتی، تخلیقی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں اے آئی کے اثرات میں سب سے آگے ہے ۔انہوں نے کہا وہ شہریوں کے لیے مفت اے آئی تربیت کا جلد اعلان کریں گے ۔ خان نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے ، ورنہ یہ نوکریوں کے لیے ہتھیا ر بن سکتی ہے ۔