روس کا برطانوی سفارتکار پر جاسوسی کا الزام،ملک بدر

روس کا برطانوی سفارتکار  پر جاسوسی کا الزام،ملک بدر

ماسکو(دنیا مانیٹرنگ)روس نے جاسوسی کے الزام میں ایک برطانوی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا۔روسی وزارتِ خارجہ ۔۔۔

نے کہا کہ سفارتکار برطانوی خفیہ ادارے سے  وابستہ تھا،دو ہفتوں میں ملک چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ برطانیہ نے روسی موقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات سفارتی تعلقات کے لیے نقصان دہ ہیں،روسی اقدام شر انگیز اور بدنیتی پر مبنی ہے ۔ ماسکو نے خبردار کیا کہ مزید چالوں کی صورت میں فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر برطانیہ بھی مختلف آپشنز پر غور کررہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں