لیبیا میں 21 افریقی مہاجرین کی اجتماعی قبریں دریافت

لیبیا میں 21 افریقی مہاجرین  کی اجتماعی قبریں دریافت

طرابلس(اے ایف پی) لیبیا کے حکام نے ملک کے شمال مشرقی شہر اجدابیا کے قریب ایک فارم سے 21 افریقی مہاجرین کی اجتماعی قبریں دریافت کیں۔ ۔۔۔

ایک لیبیائی باشندے کو مشتبہ قتل اور دیگر مہاجرین کو حراست میں رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ حکام نے فارم پر چھاپے کے دوران کچھ مہاجرین کو بچا کر ہسپتال منتقل کیا۔ رپورٹس کے مطابق  لیبیا  سالانہ یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے ہزاروں تارکین کا اہم راستہ ہے ،یہاں اموات کی خبریں اکثر سامنے آتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں