خاتون اول آصفہ بھٹو کا منامہ میں نیشنل میوزیم ، پرل میوزیم کا دورہ
منامہ (اے پی پی)خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے منامہ میں بحرین نیشنل میوزیم اور پرل میوزیم کا دورہ کیا۔۔۔
جمعرات کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ بحرین کی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن پلاننگ آمنہ بنت احمد بھی تھیں۔میوزیم آمد پر خاتون اول کا استقبال میوزیمز اینڈ کلچر کی ڈائریکٹر جنرل فرح محمد مطر اور ڈائریکٹر کمیونیکیشنز اینڈ پارٹنرشپس ہانی علی بہزاد نے کیا۔ آصفہ بھٹو زرداری کو دونوں عجائب گھروں کا دورہ کرایا گیا جہاں بحرین کے بھرپور ثقافتی ورثے ، گہری تاریخی جڑوں اور تہذیبی عظمت کو مو ثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے ۔