گنی :فوجی سربراہ ڈومبویا نے صدر کا حلف اٹھا لیا
کوناکری(اے ایف پی)گنی کے فوجی سربراہ مامادی ڈومبویا نے ہفتہ کو صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ، تقریب میں ہزاروں حامی اور متعدد افریقی سربراہوں نے شرکت کی۔
ڈومبویا نے 2021 میں صدر الفا کونڈے کو برطرف کیا تھا ۔ سپریم کورٹ نے دسمبر کے انتخابات میں ان کی 86 فیصد ووٹ سے کامیابی کو تسلیم کیا۔