اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی پرمفت صارفین کو اشتہارات دکھانے کا فیصلہ

اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی پرمفت  صارفین کو اشتہارات دکھانے کا فیصلہ

سان فرانسسکو (دنیا مانیٹرنگ)اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کو جلد اشتہارات دکھانا شروع کرے گی، جبکہ پریمیم صارفین اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

کمپنی کے مطابق آنے والے ہفتوں میں اشتہارات کا تجربہ کیا جائے گا، جو صارفین کی گفتگو سے متعلق سپانسرڈ مصنوعات یا سروسز پر مبنی ہوں گے ۔ اوپن اے آئی نے واضح کیا کہ اشتہارات چیٹ جی پی ٹی کے جوابات کو متاثر نہیں کریں گے اور انہیں واضح طور پر لیبل کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق ذاتی نوعیت کے اشتہارات صارفین کے اعتماد کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ اوپن اے آئی اس اقدام کو اپنے مالی استحکام اور انسان دوست اے آئی کے مشن سے جوڑ رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں