کینیڈا :سونے کی بڑی ڈکیتی میں بھارتی ملوث نکلا
اوٹاوا (دنیا مانیٹرنگ)کینیڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی سونے کی ڈکیتی کے مقدمے میں پولیس نے ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے ایک ملزم گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم کے بھارتی پنجاب میں موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ واردات 17 اپریل 2023 کو ٹورنٹو کے پیئرسن ایئرپورٹ کے کارگو سیکشن میں ہوئی تھی۔چور جعلی ایئر وے بل دکھا کر ٹرک سمیت کارگو ایریا میں داخل ہوکر سونا اور کرنسی لاد کر ایئرپورٹ سے فرار ہوگئے تھے ۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ یہ دستاویز جعلی تھی۔ فلمی انداز میں کی گئی اس چوری میں 400 کلوسونا اور 25 لاکھ کینیڈین ڈالر مالیت کی غیر ملکی کرنسی پر ہاتھ صاف کیا گیا تھا۔مفرور ملزم میں 33 سالہ سمرن پریت پنیسر شامل ہے جو ایئر کینیڈا کا سابق ملازم اور کارگو سیکشن کا منیجر تھا اور مبینہ طور پر واردات کے بعد فرار ہو کر بھارتی پنجاب پہنچ گیا۔دوسرا مفرور ملزم 36 سالہ پرساتھ پرملنگم ہے ، دونوں کا تعلق برامپٹن سے بتایا گیا ہے ۔