شمالی شام میں کشیدگی ،کرد فورسز کے حملے میں 2 فوجی ہلاک

شمالی شام میں کشیدگی ،کرد فورسز  کے حملے میں 2 فوجی ہلاک

دمشق (اے ایف پی)شام کی فوج نے بتایا کہ کرد سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے حملے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے ، ایس ڈی ایف نے معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ماسکانہ کے قریب فوجی چھاؤنی پر حملہ کیا۔

 دوسری جانب  کرد فورسز نے دمشق پر الزام لگایا کہ حکومتی افواج  نے دیئر ہیفر اور ماسکانہ میں قبل از وقت داخل ہو کر کشیدہ صورتحال پیدا کی، جس کے نتیجے میں جھڑپیں ہوئیں۔ حکومتی فوج کی جانب سے علاقے میں پیش قدمی اور بمباری کی دھمکی کے بعد شمالی اور شمال مشرقی شام میں کرد حکام نے راقہ صوبے میں کرفیو نافذ کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں