ووٹ چوری ملک دشمنی
نئی دہلی ،کولکتہ(اے پی پی)بھارت میں کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ چوری ملک دشمنی کی حرکت ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نفسیاتی حربے اختیار کرتے ہوئے شہریوں کا استحصال کر رہا ہے ۔ راہول گاندھی نے ایکس پر میڈیا کی ایک رپورٹ شیئر کی جس میں کہاگیا تھا کہ حزب اختلاف اور رائے دہندگان سیاہی کے مٹتے نشانات پر شدید اعتراض کر رہے ہیں ۔ راہول گاندھی نے لکھا لوگوں کا جمہوریت سے بھروسہ اٹھ چکا ہے ، ووٹ چوری ملک دشمنی کی حرکت ہے ۔ریاست مہاراشٹرکے علاقے ہلدی کے انتخابات میں استعمال کی گئی سیاہی کے معیار پر سوالات اٹھے ہیں۔