امریکی پابندیوں میں عارضی نرمی سربیا کی واحد آئل ریفائنری بحال

امریکی پابندیوں میں عارضی نرمی سربیا کی واحد آئل ریفائنری بحال

بلغراد(اے ایف پی)سربیا کی واحد آئل ریفائنری نے امریکی پابندیوں میں عارضی نرمی کے بعد اتوار کو دوبارہ کام شروع کر دیا۔ سربین وزیرِ توانائی کے مطابق روسی اکثریتی ملکیت والی پٹرولیم انڈسٹری آف سربیا کو امریکا کی جانب سے عارضی لائسنس ملنے پر پیداوار بحال کی گئی۔

 دسمبر میں یوکرین جنگ کے باعث روسی توانائی شعبے پر پابندیوں کے تحت ریفائنری بند کر دی گئی تھی، جو ملک کی 80 فیصد ایندھن ضروریات پوری کرتی ہے ۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ جنوری کے اختتام تک یورو ڈیزل دستیاب ہوگا۔ امریکا نے روسی حصص کی فروخت کے لیے بھی محدود مہلت دی ہے ، جبکہ مجوزہ خریداری پر ہنگری اور امارات کی کمپنیاں بات چیت میں شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں