سوڈان جنگ نے عوام کو جہنم میں دھکیل دیا:اقوام متحدہ

سوڈان جنگ نے عوام کو جہنم میں دھکیل دیا:اقوام متحدہ

پورٹ سوڈان (اے ایف پی)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ تقریباً تین سالہ جنگ نے سوڈانی عوام کو جہنم میں مبتلا کر دیا ہے ۔

 پورٹ سوڈان میں اپنے پہلے دورے کے دوران انہوں نے جدید ہتھیاروں، خصوصاً ڈرونز پر بھاری اخراجات اور انسانی امداد کو نظرانداز کرنے کو قابلِ مذمت قرار دیا۔ اپریل 2023 سے فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی میں ہزاروں افراد ہلاک اور ایک کروڑ دس لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق دو تہائی آبادی فوری امداد کی محتاج ہے ، جبکہ بچوں کو جنگ میں استعمال کیے جانے پر بھی شدید تشویش ظاہر کی گئی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں