عراق:امریکی فوج کا عین الاسد ایئربیس سے انخلا،ایران کا خیر مقدم

عراق:امریکی فوج کا عین الاسد  ایئربیس سے انخلا،ایران کا خیر مقدم

بغداد(اے پی پی)عراق میں کئی سال سے قائم امریکی فوجی اڈے عین الاسد ایئربیس سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد عراقی فوج نے ایئربیس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔

ایران نے امریکی فوج کے انخلا کا خیر مقدم کیا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق الاسد ایئربیس عراق کے مغربی حصے میں قائم ہے ، 2024 میں امریکا اور عراق کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جس کے تحت امریکا نے یہ تسلیم کیا کہ اس کے زیر قیادت اتحادی افواج عراق کا یہ فوجی اڈا واپس کر کے چلی جائیں گی۔ اس اڈے پر 2700 کے قریب امریکی و اتحادی فوجی موجود تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں