’’نریندر نے پھر کیا ٹرمپ کے آگے سرنڈر‘‘ کانگریس کی ویڈیو ریلیز

’’نریندر نے پھر کیا ٹرمپ کے آگے  سرنڈر‘‘ کانگریس کی ویڈیو ریلیز

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر بھارتی وزیر اعظم مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو ریلیز کی، جس میں لکھا کہ نریندر نے پھر کیا ٹرمپ کے آگے سرنڈر۔ معاہدہ کرنے پر اسے بڑی کامیابی کہنے والے مودی چابہار کا کنٹرول چھوڑنے پر خاموش ہیں، افسو س مودی ٹرمپ کے آگے جھک گئے اور ملک کا نقصان کر دیا۔ واضح رہے 2024 میں بھارت نے 10 سال کے لیے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھالا تھا۔ امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے بعد بھارت نے ایران کی چا بہار بندرگاہ سے عملی طور پر علیحدگی اختیار کرلی ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں