عراق:سابق وزیراعظم نوری المالکی ایک بار پھر وزیر اعظم نامزد

عراق:سابق وزیراعظم نوری المالکی ایک بار پھر وزیر اعظم نامزد

بغداد(اے ایف پی)عراق کے شیعہ اکثریتی پارلیمانی اتحاد نے سابق وزیراعظم نوری المالکی کو ایک بار پھر ملک کا وزیر اعظم نامزد کر دیا ہے ، 75 سالہ نوری المالکی اس سے قبل 2006 سے 2014 تک دو مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز رہ چکے۔

 شیعہ اتحاد کے مطابق المالکی کے پاس ریاستی امور چلانے کا وسیع سیاسی و انتظامی تجربہ موجود ہے ۔نوری المالکی ایران اور امریکا دونوں سے تعلقات متوازن رکھنے کی صلاحیت کے باعث ایک طاقتور سیاسی کردار سمجھے جاتے ہیں۔ صدر کے انتخاب کے بعد نئے وزیر اعظم کی تقرری عمل میں آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں