مصنوعی ذہانت انسانی شناخت ،معاشرتی توازن کیلئے خطرہ:پوپ

مصنوعی ذہانت انسانی شناخت ،معاشرتی توازن کیلئے خطرہ:پوپ

روم(دنیا نیوز)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہارم نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانی شناخت، باہمی تعلقات اور رائے عامہ کو متاثر کر کے سماجی تفریق میں اضافہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت اپنے تخلیق کاروں کے نظریات اور اعداد و شمار میں موجود تعصبات کو آگے بڑھاتی ہے ۔ پوپ نے کہا کہ جنریٹو اے آئی حقیقت اور گمان کے فرق کو مٹا رہی ہے جبکہ اس پر چند بڑی کمپنیز کا غلبہ خطرناک ہے ۔ انہوں نے مو ثر عالمی قوانین اور نوجوانوں کی تربیت پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں