ایران:خواتین کو موٹر سائیکل لائسنس حاصل کرنیکی باضابطہ اجازت

ایران:خواتین کو موٹر سائیکل لائسنس  حاصل کرنیکی باضابطہ اجازت

تہران (اے ایف پی)ایرانی خواتین اب باضابطہ طور پر موٹر سائیکل چلانے کا لائسنس حاصل کر سکیں گی۔۔۔

مقامی میڈیا نے بدھ کے روز رپورٹ کیا کہ اس پیش رفت کے ساتھ دو پہیہ گاڑیوں کے حوالے سے برسوں سے جاری قانونی ابہام کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔اس سے قبل قانون میں خواتین کے موٹر سائیکل یا سکوٹر چلانے پر صراحتاً پابندی عائد نہیں کی گئی تھی، تاہم عملی طور پر حکام خواتین کو لائسنس جاری کرنے سے انکار کرتے رہے ۔قانونی خلا کے باعث، حادثات کی صورت میں خواتین کو حتیٰ کہ متاثرہ فریق ہونے کے باوجود قانونی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جاتا رہا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں