یورپی پارلیمنٹ میں مہاجرین سے متعلق اہم قوانین منظور

یورپی پارلیمنٹ میں مہاجرین  سے متعلق اہم قوانین منظور

برسلز(اے ایف پی)یورپی پارلیمنٹ نے مہاجرین سے متعلق پالیسی کو مزید سخت بنانے کے دو اہم قوانین حتمی طور پر منظور کر لیے ۔ ان قوانین کی حمایت دائیں بازو اور انتہاپسند جماعتوں کے اتحاد نے کی۔

 نئی پالیسی کے تحت یورپی یونین کے رکن ممالک کے لیے یہ آسان ہو جائے گا کہ وہ پناہ کے متلاشی افراد کو ایسے ممالک بھیج سکیں جنہیں یونین ‘‘محفوظ’’ قرار دیتی ہے ۔ اٹلی پہلے ہی البانیہ میں مراکز قائم کر چکا ہے تاہم قانونی رکاوٹوں کے باعث یہ مراکز غیر فعال رہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے فیصلے پر تشویش ظاہر کی ہے ، جبکہ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔علاوہ ازیں یورپی پارلیمنٹ نے 2040 تک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 90 فیصد کمی کے ہدف کی حتمی منظوری دے دی ہے ، قانون سازوں کی اکثریت نے اس منصوبے کے حق میں ووٹ دیا، تاہم رکن ممالک کو یورپ سے باہر منصوبوں کیلئے کاربن کریڈٹس استعمال کرنے کی محدود اجازت بھی دی گئی ہے ۔یورپی پارلیمنٹ نے ڈیجیٹل یورو متعارف کروانے کے لیے دو ترامیم کی حمایت کی، جسے یورپی مرکزی بینک نے چھ سال قبل تجویز کیا تھا۔ 21 ممالک کے یورو زون میں استعمال ہونے والی یہ الیکٹرانک کرنسی دکانوں، آن لائن اور شخص سے شخص تک مفت استعمال کیلئے دستیاب ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں