امریکی ٹی وی اینکر کی والدہ اغوا،مشتبہ شخص تفتیش کے بعد رہا
لاس اینجلس(اے ایف پی) معروف ٹی وی اینکر ساوانا گتھری کی 84 سالہ والدہ نینسی گتھری کے اغوا کیس میں حراست میں لیا گیا ایک مشتبہ شخص تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا۔ ایف بی آئی نے گھر کے دروازے پر نصب کیمرے سے حاصل نئی تصاویر اور ۔۔
ویڈیوز جاری کی ہیں ، جن میں نقاب پوش مسلح شخص کو گھر کے قریب دیکھا جا سکتا ہے ۔ نینسی گتھری یکم فروری کو ایریزونا سے لاپتا ہوئیں۔ حکام کے مطابق اہلخانہ کو تاوان کے خطوط بھی موصول ہوئے ہیں ۔ وائٹ ہاؤس نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا ہے ۔