واشنگٹن میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کی پراسرار موت

واشنگٹن میں پاکستانی نژاد  امریکی شہری کی پراسرار موت

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)واشنگٹن میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کی پراسرار موت ہوئی ہے ، واشنگٹن فائر بریگیڈ کو ہفتے کی رات ساڑھے تین بجے ایک اپارٹمنٹ کی راہداری سے دھوئیں کی اطلاع ملی۔۔۔

جہاں 40 سالہ حماد حسین مردہ حالت میں پائے گئے ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی معائنے میں ان کے جسم پر زوردار چوٹوں اور آگ یا حرارت سے ہونے والے زخم کے آثار ملے ۔ حماد حسین پاکستانی نژاد امریکی شہری تھے اور ان کا خاندان لاہور سے تعلق رکھتا ہے ۔سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ حماد حسین تین دیگر افراد کے ساتھ عمارت میں داخل ہوئے اور کچھ دیر بعد بھاگتے ہوئے نظر آئے ۔ پولیس نے عوام سے اطلاعات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے اور 25 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں