بھارت:نئی دہلی جرائم کا گڑھ 15دنوں میں 800افراد لاپتا
نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)مودی دورِ حکومت میں بھارتی دارالحکومت دہلی جرائم کا گڑھ بن گیا، جنوری کے پہلے 15 دنوں میں نئی دہلی میں 800 سے زائد افراد لاپتا ہوئے۔
بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق لاپتا ہونے والوں میں 10 فیصد بچے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق نئی دہلی میں روزانہ 16 بچوں سمیت 60 سے زائد افراد لاپتا ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2017 سے 2023 کے درمیان نئی دہلی میں سالانہ اوسطاً 13 ہزار خواتین، 4 ہزار کمسن لڑکیوں کی گمشدگی کی اطلاعات رپورٹ ہوئیں۔
لاپتا