نائیجیریا :مسلح حملوں میں 45 افراد ہلاک،کئی زخمی
کانو (اے ایف پی)نائیجیریا کے مختلف دیہات میں مسلح افراد کے تازہ حملوں میں 45 سے زائد افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
نیجر ریاست کے کونکوسو گاؤں میں 38 افراد کو گولی مار کر یا گردن کاٹ کر قتل کیا گیا، ٹنگان میکری میں سات اورپِسا گاؤں میں ایک شخص کو قتل کیا گیا ۔ حملوں میں کئی مکانات بھی جلائے گئے ،مزید لاشوں کے ملنے کا امکان ہے۔