روسی اپوزیشن رہنما نوالنی کو زہر دیکر ہلاک کیا گیا:5یورپی ممالک کا پیوٹن پر الزام

 روسی اپوزیشن رہنما نوالنی کو  زہر دیکر ہلاک کیا گیا:5یورپی ممالک کا پیوٹن پر الزام

میونخ (اے ایف پی)برطانیہ، فرانس، جرمنی، سوئیڈن اور نیدرلینڈز نے روس پر الزام لگایا ہے کہ 2024 میں اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کو جیل میں زہر دے کر ہلاک کیا گیا۔

پانچوں ممالک کے مطابق نوالنی کو جنوبی امریکا کے ڈارٹ مینڈک سے حاصل شدہ ایپبٹیڈین زہر دیا گیا، جو ان کی موت کا باعث بنا۔ نوالنی کی بیوی یولیا نوالنیا نے تصدیق کی کہ یہ سائنسی طور پر ثابت ہو چکا ہے کہ انہیں قتل کیا گیا۔ پیوٹن نوالنی کی ہلاکت  میں براہ راست ملوث ہیں، برطانیہ نے معاملہ عالمی کیمیائی ہتھیاروں کے نگران ادارے کے سامنے بھی اٹھانے کا اعلان کیا۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پیوٹن اقتدار کیلئے اپنے عوام کے خلاف کیمیکل ہتھیار استعمال کرنے پر تیار ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں