برطانیہ کی مشہور بلی’’ لاری‘‘ 15 سال کی ہو گئی
لندن(اے ایف پی)برطانیہ کی سب سے مشہور بلی ’’لیری دی کیٹ ‘‘نے اتوار کو 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سیاسی دائرہ اختیار میں 15 سال مکمل کر لیے۔
لاری ملک کے اہم سیاسی ہالوں میں چوہوں کا شکار کرتے ہوئے سیاستدانوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا ہے ۔ اسکی شہرت اور دلکشی اسے عالمی سطح پر بھی مقبول بناتی ہے ،یہ سیاستدانوں کے درمیان سب سے پیاری پالتو بلی سمجھی جاتی ہے ۔