بھارت:نیا ڈیٹا سٹی قائم،175 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری طے
نئی دہلی(اے ایف پی)آندرا پردیش کے انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیر نارا لوکیش نے اعلان کیا ہے کہ وِساکھا پٹنم میں ایک وسیع ڈیٹا سٹی قائم کی جائے گی تاکہ بھارت کی مصنوعی ذہانت میں امریکا اور چین کے مقابلے کی رفتار بڑھائی جا سکے۔
منصوبے کے تحت 760 پراجیکٹس کیلئے 175 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری طے پا چکی ہے ، جس میں گوگل کا 15 ارب ڈالر کا حب بھی شامل ہے ۔ شہر کو سمندری انٹرنیٹ کیبلز کے لیے اہم مرکز بنایا جا رہا ہے تاکہ ڈیجیٹل ترقی اور انفراسٹرکچر کو فروغ دیا جا سکے ۔