بھارت :عالمی اے آئی سمٹ کا آغاز، شدید انتظامی مسائل
شرکا میں افراتفری، لمبی قطاروں ، محدود نشستوں ،غیر واضح ہدایات کی شکایت
نئی دہلی(رائٹرز،اے ایف پی) بھارت میں عالمی اے آئی امپیکٹ سمٹ کے افتتاحی دن شدید انتظامی مسائل سامنے آئے ۔ شرکا نے لمبی قطاریں، الجھن، محدود نشستیں اور غیر واضح ہدایات کی شکایت کی۔ کچھ علاقوں کو سکیو رٹی کے باعث فوری طور پر خالی کرایا گیا، جس سے شرکا اور صحافیوں میں افراتفری پیدا ہوئی۔کیو آر کوڈ اور پاس کی تصدیق میں بھی مسائل دیکھنے میں آئے ، جبکہ کئی شرکا اپنا داخلہ وقت پر نہیں کروا سکے ۔ تقریب کا وزیر اعظم نریندر مودی نے افتتاح کیا، دنیا بھر سے اڑھائی لاکھ شرکا، عالمی رہنما اور ٹیک سی ای اوز شرکت کریں گے ۔ انتظامیہ نے شرکا سے صبر کا مطالبہ کیا۔ سمٹ میں روزگار کے اثرات، بچوں کی حفاظت اور ماحولیاتی خطرات جیسے موضوعات زیر غور آئیں گے ۔