ناروے :شاہی خاندان کی مقبولیت ریکارڈ کم ترین سطح پرآ گئی
اوسلو (اے ایف پی)ناروے کے سرکاری نشریاتی ادارے این آر کے کے سروے کے مطابق شاہی خاندان کی مقبولیت تاریخ کی کم ترین 60 فیصد سطح پر آ گئی ہے۔۔۔
جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ایک رپورٹ میں شہزادی میٹے میرٹ کا امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے روابط کا ذکر ہے ۔ ان کے بیٹے ماریوس بورگ ہوئبی پر سنگین الزامات کا مقدمہ بھی جاری ہے ۔ تاہم 89 سالہ بادشاہ ہیرالڈ پنجم بدستور سب سے مقبول شخصیت قرار دئیے گئے ہیں۔