مجاہدینِ خلق تنظیم کا تہران میں خامنہ ای کی رہائشگاہ پر حملے کا دعویٰ، ایرانی میڈیا کی تردید
تہران(دنیامانیٹرنگ)ایران میں مجاہدینِ خلق نامی تنظیم (ایم ای کے ) کا دعویٰ ہے کہ اس کے تقریباً 250 اہلکاروں نے تہران کے۔۔
وسط میں خامنہ ای کے دفتر اور رہائشگاہ پر حملہ کیا ہے ۔تاہم ایرانی حکام اور سرکاری میڈیا نے تردید کی ہے ۔ مبینہ حملے کے شواہدسامنے نہیں آئے جبکہ پاستور کے علاقے میں سخت سکیورٹی انتظامات برقرار ہیں۔ایم ای کے نے بیان میں کہا کہ اس کے اہلکاروں نے پیر کی صبح اس مقام پر حملہ کیا اور کچھ نقصان پہنچایا، تاہم انکے 100لوگ ہلاک یا گرفتار ہو گئے ۔